اسلام آباد: (دنیا نیوز) جج ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر نواز شریف نے بذریعہ وکیل سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جج ویڈیو سکینڈل فیصلے کے خلاف نظرثانی دائر کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصلے پر نظر ثانی دائر کرنے کی معیاد ختم ہو رہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں دائر کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے نواز شریف کو 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ یاد رہے نظرثانی دائر کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔