اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے نج کاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رواں مالی سال کے آخر تک نجکاری سے 500 ارب روپے کی نان ٹیکس آمدنی حاصل کی جائے گی۔
جون 2020 تک 500 ارب روپے نج کاری سے حاصل کرنے کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، آر ایل این جی کے 2 منصوبوں کی نجکاری اہم قدم ہوگا، کیونکہ ان کی نجکاری سے 330 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایم ای بینک، سروسز ہوٹل، کنونشن سینٹر اور اولین ترجیح کی فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری کا عمل جنوری 2020 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ نجکاری کمیشن اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک کمپنی کو نجکاری منصوبے میں شامل کیے بیٹھا ہے۔