آئیسکو کا صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ، اووربلنگ کا بڑاسکینڈل سامنے آ گیا

Last Updated On 26 September,2019 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکام کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے آئیسکو کا صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ، اووربلنگ کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا۔ وفاقی دارالحکومت اور ملحقہ شہروں میں صارفین کو ہزاروں روپے کے اضافی بجلی بل بھجوا دئیے گئے۔ گیس کے اضافی بلوں کے بعد آئیسکو کا عوام پر وار، بجلی کے زائد بلوں کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا، افسران کی کرپشن شہریوں سے پوری کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

حکام کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے آئیسکو کا صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ، اووبلنگ کا بڑاسکینڈل سامنے آ گیا ۔وفاقی دارالحکومت اور ملحقہ شہروں میں صارفین کو ہزاروں روپے کے اضافی بجلی بل بھجوادئیے گئے۔  

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکام کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے آئیسکو کا صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ، اووربلنگ کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا۔ وفاقی دارالحکومت اور ملحقہ شہروں میں صارفین کو ہزاروں روپے کے اضافی بجلی بل بھجوا دئیے گئے۔ گیس کے اضافی بلوں کے بعد آئیسکو کا عوام پر وار، بجلی کے زائد بلوں کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا، افسران کی کرپشن شہریوں سے پوری کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

آئیسکو سربراہ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں بجلی صارفین سے وصول بل کمپنی اکاؤنٹس میں جمع ہی نہیں کروائے گئے۔ بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کے انکشاف کے بعد آئیسکو حکام نے نیا منصوبہ بنا لیا۔ رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کی ٹھان لی۔

حساب کتاب پورا کرنے کے لیے صارفین کو گزشتہ دو سے تین سال میں ادا شدہ رقم بھی نئے بجلی بلوں میں ڈال کر بھیج دی۔

اس بدیانتی پر عوام کہتے ہیں یہ کیسی تبدیلی ہے، ایک سال ہونے کو ہے، وعدے کے باجود گیس کے اضافی بل واپس نہیں کیے گئے ، اب بجلی کے جعلی بل بھیج دئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب آئیسکو چیف ایگزیکٹیو کے مطابق کرپشن میں ملوث فرنچائزرز اور حکام کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے تاہم صارفین ادا کیا گیا بل دکھا کرموجودہ بل میں درستگی کرواسکتے ہیں۔ اس صورتحال میں شہریوں کا کہنا ہے کہ چار، چھ ماہ کے بل تو موجود ہیں اب دو سال پرانے بل کہاں سے لائیں گے۔
 
Advertisement