ترک صدر طیب اردگان 2 روزہ دورے پر 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

Last Updated On 27 September,2019 08:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردگان 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرینگے، ترک صدر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہو گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق طیب اردگان نے وزیر اعظم عمران خان کی دعوت قبول کر لی، عمران خان نے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دورے کی دعوت دی، ترک صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات آئندہ ہفتے تک طے کر لی جائیں گی، ترک صدر کیساتھ سرمایہ کاروں کا بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

 

Advertisement