اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیرس میں ایف اے ٹی ایف محاذ لڑنے کے لیے تیار ہے اور گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تمام اہداف میں پیش رفت کی گئی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا ابتدائی اجلاس 13 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہو گا جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا، پاکستان نے ابتدائی اجلاس کے لیے اپنی سفارشات پیش کر دیں، کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے جامع اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔
حماد اظہر پاکستان کی جانب سے سے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں اسٹیٹ بینک، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر اور سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کا حکام شریک ہوں گے۔