کوہاٹ: او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے

Last Updated On 15 October,2019 04:18 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے زخائر دریافت کر لئے۔

اوجی ڈی سی ایل کے مطابق ایکسپلوریٹری ویل ٹوگ نمبر ایک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیے گئے۔ دریافت سے 4.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 50 بیرل تیل دستیاب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ میں کنویں سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ دریافت سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، ذخائر کی دریافت سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل و گیس کے ذخائر دریافت

یاد رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے گزشتہ ماہ بھی خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے، کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہو گا۔ کنوئیں سے یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوئی تھی۔