سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا انتظامیہ نے کینو کی درجہ بندی ختم کرکے قیمت ہزار روپے فی من مقرر کر دی۔ فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو برآمدات 80 فیصد گھٹ جائے گی۔
سرگودھا کی انتظامیہ نے ملک سے کینو کی ایکسپورٹ کو مشکل سے دوچار کر دیا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کینو کی معیار کے لحاظ سے درجہ بندی ختم کرکے قیمت 1000 روپے فی من مقرر کردی۔
فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر وحید احمد کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی جانب سے لیا گیا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ایکسپورٹ بڑھانے کی حکمت عملی سے متصادم ہے، انتظامیہ کے اس فیصلے سے بیرون ممالک پاکستانی کینوں مسابقت نہیں کرسکے گا اور برآمدات 80 فیصد تک گھٹ جانے کا اندیشہ ہے۔
ایسوسی ایشن نے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی وزارت تجارت کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔