کراچی: (دنیا نیوز) مارکیٹ میں آج ڈالر پھر سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 6 اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے گر گئی، سٹاک مارکیٹ میں 218 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی پھر سستی ہو گئی، انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوا اور 156 روپے پرٹریڈ ہوتا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 15 پیسے پر فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 218 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 34 ہزار 302 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیائن ماریہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے سخت فیصلوں کے سبب معیشت سست روی کا شکار ہے، عوام کی حالت بہتر کرنے کے لئے معاشی ترقی میں اضافہ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی معیشیت درست سمت میں گامزن ہونے پر ہی ڈالر کے ریٹ میں کمی آ سکے گی۔