لاہور: (دنیا نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 155 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی کرنسی 155 روپے 78 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔