سٹاک مارکیٹ میں 442.27 پوائنٹس کی زبردست تیزی، مزید 5 حدیں بحال

Last Updated On 31 October,2019 04:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر بڑی تیزی دیکھی گئی ، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34200 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروبار روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں مزید 5 نفسیاتیں حدیں بحال ہوئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 33800، 33900، 34000، 34100، 34200 کے بیریئر عبور ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 36.10 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی جس کے بعد کے بعد انڈیکس 33761.41 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی انویسٹرز متحرک نظر آئے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34300 کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم یہ حد زیادہ دیر تک برقرار نہ رکھی سکی۔

کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں 442.27 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 34203.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں 1.29 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ آج ہونے والی تیزی کے باعث شیئرز کی مالیت 60 ارب روپے زائد بڑھ گئی ۔۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کی وجہ تاجروں کے ساتھ حکومتی مذاکرات کامیاب ہونا ہیں، سیاسی حالات میں بہتری کی پشینگوئی کے باعث بھی انویسٹرز متحرک نظر آ رہے ہیں، صورتحال اسی طرح رہی تو آخری کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔