کراچی: (دنیا نیوز) درآمدات پر انحصار کم کرنے اور زرمبادلہ بچانے کی خاطر حکومت 10 سالہ صنعتی پالیسی تیار کر رہی ہے۔
حکومت کا بڑا فیصلہ، درآمدی اشیاء کی متبادل اشیاء ملک میں تیار کرنے کے لئے 10 سالہ صنعتی پالسی بنائی جارہی ہے، پالیسی کے تحت درآمدات پر انحصار کم سے کم کیا جائے گا جس سے مقامی پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔
پالیسی کے تحت برآمدی صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ مرات دی جائیں گی جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے ازسرنو پالیسی مرتب دے رہی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے وزارت تجارت اور انڈسٹری کو نئی پالسی مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔