کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول ہو گئیں، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سب کچھ مہنگا ہو گیا۔ پریشان شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا.
گوشت اور دالیں تو پہلے ہی مہنگی تھیں، اب تو سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، غریب آدمی کھائے تو کیا کھائے۔ سبزیوں کی سپلائی سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہوجاتا ہے۔
اس وقت کراچی میں ٹماٹر 200 روپے کلو، پیاز 80 روپے کلو، بھنڈی 130 روپے کلو، توری 80 روپے کلو اور آلو 40 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔