کراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون تھانے میں پیش

Last Updated On 30 November,2019 01:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون تھانے میں پیش ہو گئی، ثنا نے درخشاں پولیس سٹیشن پہنچ کر ضمانت قبل از گرفتاری کے کاغذات جمع کرا دیئے۔

کراچی کے علاقے ساؤتھ ڈیفنس میں خاتون کو بدتمیزی مہنگی پڑھ گئی، پولیس کے مطابق ثناء نامی خاتون درخشاں پولیس سٹیشن پہنچ گئی اور بیان ریکارڈ کرا دیا، ثناء نے تفتیشی افسر کو ضمانت قبل ازگرفتاری پیش کر دی۔

گزشتہ دنوں ثنا نامی خاتون ٹریفک ا ہلکار سے بدتمیزی کر کے فرار ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نواز سیال نامی ٹریفک اہلکار کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس تین روز تک خاتون کو تلاش نہیں کر پائی تھی۔