لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں فی تولہ سونے کی قیمت 85 ہزار 50 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 72917 روپے ہو گئی۔ جبکہ چاندی کی قیمت 1000 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔