آئی ایم ایف کی پیشگوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا

Last Updated On 26 December,2019 05:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز ملک بھر میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں عام تعطیل ہونے کے باعث کاروبار نہ ہوا جبکہ آج کاروبار کے تیسرے روز ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 30 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 155 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی کی قیمت 155 روپے 8 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ آئی ایم ایف کی نئی پیشگوئی ہو سکتی ہے۔ اس پیشگوئی کے مطابق رواں مالی سال 2019-20ء کے اختتام پر ڈالر اوسط شرح مبادلہ 160.64 روپے تک ہو سکتی ہے۔