سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 212 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 04 February,2020 10:07 am

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان، 212 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا، 212 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، 1221 پوائنٹس کی کمی کے سبب سرمایہ کاروں کے 180 ارب ڈوب گئے تھے۔