فیصل آباد: ہزاروں پاور لوم فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار

Last Updated On 23 April,2020 08:56 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں رواں دنوں سینکڑوں سائزنگ یونٹس اور ہزاروں پاور لوم فیکٹریاں بند ہونے سے ان سے وابستہ لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے، انڈسٹریز کی بندش سے ملکی معشیت بھی خسارے کا شکار ہے۔

گزشتہ ایک ماہ سے صنعتی شہر فیصل آباد کی 120 سے زائد سائزنگ انڈسٹری یونٹس اور 3 لاکھ سے زائد پاور لومز بند ہیں۔ صنعتی سیکٹر بند ہونے سے نہ صرف ان سے وابستہ لاکھوں مزدور بے روزگار ہیں بلکہ مالکان کو بھی نقصان کا سامنا ہے۔ مزدور کہتے ہیں کہ کسی بھی طرح بند انڈسٹری کو فوری چلایا جائے کیونکہ اب تو نوبت فاقوں تک پہنچ چکی۔

صنعتکار کہتے ہیں کہ انڈسٹری کو دی جانے والی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، 24 روپے یونٹ سے انڈسٹری چلانا ممکن نہیں۔ حکام چھوٹی انڈسٹریز کی بندش سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔ لارج اسکیل انڈسٹریز کیلئے تو آسان شرائط پر قرضوں کا اعلان کردیا گیا مگر چھوٹے صعنتکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔