حکومتی اقدامات سے مشرقِ وسطی کو رواں مالی سال ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں: مشیر تجارت

Last Updated On 28 April,2020 04:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مشرقِ وسطی کو رواں مالی سال ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں، خطے کو چاول و پھل سبزیوں کی برآمدات میں دو گنا تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عبد الرزاق داؤد نے لکھا کہ رواں مالی سا ل جولائی تا اپریل 2020ء خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو چاول کی برآمدات 59 فیصد بڑھ کر 42 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مشرق وسطی کو پھلوں و سبزی کی ایکسپورٹس دگنی ہو کر 14 کروڑ ڈالر تک پینچ گئی۔ اس کے علاوہ گوشت کی ایکسپورٹس سے 13 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
 

Advertisement