واشنگٹن، تہران کشیدگی، امریکی بحری بیڑے کے بعد بمبار طیارے بھی مشرق وسطیٰ روانہ

Last Updated On 09 May,2019 01:05 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) واشنگٹن اورتہران میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی، امریکا نے بحری بیڑے کے بعد بی ففٹی ٹو بمبار طیارے بھی مشرق وسطیٰ روانہ کر دیئے۔

امریکا اور ایران میں کشیدگی بڑھ گئی، امریکا نے بی 52 بمبار مشرق وسطیٰ روانہ کر دیئے۔ ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکا نے بی ففٹی ٹو بمبار طیارے مشرق وسطیٰ روانہ کر دئیے ہیں۔

جوہری صلاحیت کے حامل کئی بمبار طیارے اور دیگر بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جا رہے ہیں، امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ ایران اور اس کی پراکسی فورسز امریکی فوج اور مفادات پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔

 

Advertisement