اسرائیل کا شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کےٹھکانوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

Last Updated On 21 January,2019 11:28 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جسے شامی میڈیا نے مسترد کر دیا۔ دمشق کے ارد گرد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی فورسز نے آج صبح شام میں فضائی حملے کیے ہیں جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ادھر شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع نے جنوب میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

اسرائیل نے شام میں ایرانی فوج کیخلاف آپریشن باقاعدہ اعلان کے بعد کیا، اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے چاڈ کے دورے کے دوران حملے کی وارننگ دی تھی۔
 

Advertisement