10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 70 فیصد کمی ریکارڈ

Last Updated On 21 May,2020 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 20-2019ء کے دس ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 3 ارب 34 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 70 فیصد کم ہے۔

گذشتہ مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 11 ارب 44 کروڑ ڈالر تھا جبکہ اپریل 2020ء میں جاری کھاتوں کا خسارہ 57 کروڑ ڈالر رہا جو مارچ 2020 میں 90 لاکھ ڈالر تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل اور ملکی درآمدات میں کمی ہوئی جبکہ ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے تقریبا برابر رہنے سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔