لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت سنجیدگی دکھائے، وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمت عملی پر عمل کریں۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے، ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات نہ ہوئے تو قحط کا خطرہ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کورونا اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہوجائیں گے، ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سکیورٹی کا خطرہ لاحق ہے۔