اسلام آباد: (دنیا نیوز) احسن اقبال نے کہا ہے حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے، معیشت کا لاک ڈاؤن کورونا سے پہلے ہوچکا تھا، میئر اسلام آباد کو جھوٹے الزامات پر معطل کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سے دھاندلی کے ذریعے حکومت چھین لی گئی، نواز شریف نے دفاع کیلئے بیرونی دباؤ کو مسترد کیا، نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کر کے پاکستان کیلئے فیصلہ کیا، میئر اسلام آباد کو جھوٹے الزامات پر معطل کیا گیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا ہم معیشت کو ناقابل تسخیر بنا رہے تھے، ہم کورونا سے پہلے معیشت کا لاک ڈاؤن بھگت چکے تھے، پی ٹی آئی معیشت کو مزید تباہ کرے گی، ہمیں نااہل حکومت سے کوئی توقع نہیں وہ معیشت بہتر کرے، یہ لوگ معیشت کو مزید تباہ تو کرسکتے ہیں، ٹھیک نہیں کرسکتے۔