کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے مالی سال 21-2020 کے لئے معیشت کا ہدف 2 اعشاریہ 3 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کر دی۔
رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح منفی اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ حکومت نے مالی سال 21-2020 کے لئے معیشت کا ہدف 2 اعشاریہ 3 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کر دی۔
آئندہ مالی سال زرعی شعبے کا ہدف 2.9 فیصد، سروس سیکٹر کا ہدف 2 اعشاریہ 8 فیصد، تجارتی خسارے کا ہدف 7.1 فیصد اور کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا ہدف 1.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی 11 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔