معیشت کیلئے اچھی خبر: ایشائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک سے 1 ارب ڈالر موصول

Last Updated On 24 June,2020 04:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاشی مسائل سے دوچار ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایشائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر قرض کی رقم موصول ہوگئی۔ گزشتہ ماہ پاکستان کی عالمی ادائیگیاں بھی وصولیوں سے کم رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 50 کروڑ ڈالر ورلڈ بینک اور 50 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کی مد میں حاصل ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

اس کے علاوہ مئی 2020 میں پاکستان کی عالمی وصولیاں ادائیگیوں کے مقابلے 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر زائد رہیں۔ گزشتہ ماہ رواں کھاتوں کے ترازو میں عالمی وصولیوں کا پلڑا ادائیگیوں سے بھاری رہا جبکہ مئی 2019 میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب ڈالر کا خسارہ دکھا رہا تھا۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 2019 کے مقابلے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ ساڑھے 12 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.3 ارب ڈالر تک محدود رہا۔
 

Advertisement