لاہور: (روزنامہ دنیا) 7اشیائے ضروریہ کی تھوک قیمتوں میں کمی جبکہ 4 کی تھوک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا باریک کی قیمت 114 سے کم ہو کر 108 روپے مقرر، 6 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
مسور دال کی قیمت 148 روپے مقرر کر دی گئی اور مسور دال موٹی کی قیمت 100 سے بڑھکر 125 روپے، 25 روپے کا اضافہ ہوا۔ ماش دال دھلی ہوئی کی قیمت 194 روپے سے بڑھکر 200 روپے مقرر، 6 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ماش دال بغیر دھلی ہوئی کی قیمت 164 روپے سے بڑھکر 185 روپے مقرر، 21 روپے کا اضافہ ہوا۔
مونگ دال دھلی ہوئی کی قیمت 198 روپے سے کم ہو کر 175 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 23 روپے کی کمی ہوئی۔ کالا چنا موٹا کی قیمت 125 روپے سے کم ہو کر 114 روپے مقرر کی گئی، 11 روپے کی کمی ہوئی اور کالا چنا باریک کی قیمت 110 روپے سے کم ہو کر 104 روپے مقرر کی گئی، 6 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سفید چنا موٹا کی قیمت 104 روپے سے کم ہو کر 96 روپے مقرر، 8 روپے کی واضح کمی ہوئی اور سفید چنا موٹا کی قیمت 124 روپے سے کم ہو کر 116 روپے مقرر کی گئی ہے، 8 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔