اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیم میں پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہو چکی ہے۔ تربیلا میں صرف ایک فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں تین فٹ گنجائش باقی رہ گئی۔
فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام سے 1 لاکھ 43 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک جبکہ قادر آباد بیراج پر 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے جہلم میں ہیڈ رسول کے مقام پر پانی کا بہاؤ 86 ہزار کیوسک، دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 26 ہزار 200 کیوسک، دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 31 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 12 ہزار300 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 83 ہزار 100 کیوسک، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 81 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 700 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 88 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 97 ہزار 200 کیوسک ہے۔