اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے میں بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، مرغی، دالیں انڈے مہنگے ہوگئے۔
ادارہ شماریات کےمطابق حالیہ ہفتے میں برائلر مرغی 22 روپےفی کلو,دال مونگ 13روپے دال ماش 7روپےاوردال چنا ڈھائی روپےجبکہ دال مسور دو روپے فی کلومہنگی ہوئی، انڈےتین روپے فی درجن جبکہ آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 15 روپےمہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 8 روپے ،تازہ دودھ دہی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔