وزارت توانائی نے پانچ برآمدی شعبوں کیلئے مراعاتی پیکیج کی منظوری دیدی

Published On 30 September,2020 03:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزارت توانائی نے ٹیکسٹائل سمیت پانچ برآمدی شعبوں کے لئے مراعاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

وزارت توانائی نے ٹیکسٹائل، قالین چمڑے، سرجیکل اور کھیلوں کے سامان کی صںعت کے لئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق ایل این جی درآمدات کے لئے 10 ارب روپے پاور ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

جولائی اور اگست میں بجلی کی فی کلو واٹ قیمت ساڑے 7 سینٹ اور بقیہ پورے سال بجلی کی فی کلو واٹ قیمت 9 سینٹ مقرر کردی گئی جبکہ ساڑھے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس فراہم کی جائے گی۔

وزارت توانائی کے مطابق سال 2021 میں ان شعبوں کے لئے بجلی اور گیس کی فراہمی یقنی بنائے جائے گی۔