اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 7 ارب57 کروڑ ڈالرکا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران ملکی برآمدات 0.3 فیصد اضافے سے 7 ارب 55 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں 7 ارب 52 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھی ۔
4 ماہ کے دوران ملکی درآمدات اعشاریہ 8 فیصد کمی کے بعد 15 ارب 13 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں 15 ارب 25 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئی تھی ۔۔
اس طرح رواں مالی کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 1.8 فیصد کمی کے بعد 7 ارب 57 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا کے باعث جہاں دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی، ان حالات کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں اضافے اس بات کی دلیل ہے کہ صںعتوں کا پہیہ چلنا شروع ہوچکا ہے۔