سموگ کے تدارک کے لیےمحکمہ ماحولیات نے اینٹوں کے110 بھٹوں کو بند کروا دیا

Published On 09 November,2020 09:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) سموگ کے تدارک کے لیے محکمہ ماحولیات متحرک ہو گیا۔ عدالتی حکم پر پرانی ٹیکنالوجی کے حامل اینٹوں کے110 بھٹوں کو بند کروا دیا، صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹے چلیں گے۔

 

بھٹہ مالکان کہتے ہیں نئی ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے لاکھوں روپے لگتے ہیں جس کی وجہ سے منتقلی کا عمل سست ہے۔ محکمہ ماحولیات نے سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردئیے۔ انٹی سموگ سکواڈز کی کارروائیاں پرانی ٹیکنالوجی کے حامل110بھٹوں کو 31دسمبر تک بند کر دیا۔

انسپکٹر انوائرنمنٹ کامران طفیل کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹے ہی چل سکیں گے،
 ساٹ۔( آخری ساٹ پینٹ شرٹ)بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ مزدور نئی ٹیکنالوجی سے بالکل ناواقف ہیں انہیں تربیت دینی پڑے گی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے پر اخراجات زیادہ آتے ہیں، حکومت اس مد میں تعاون نہیں کررہی۔

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے کہاکہ پرانا طریقہ کار آسان تھا، زگ زیگ بھٹے میں اینٹوں کی جڑائی اور لاہور کے گردونواح میں قائم 150 بھٹوں میں سے اب تک صرف 40 بھٹے ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوسکے ہیں۔