لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے عثمان بزدار حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کی جائے۔
گندم کی امدادی قیمت کامعاملہ، پنجاب اسمبلی نے حکومت پنجاب کو خط لکھ دیا جس میں گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے اسمبلی فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت اسپشل کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت بارے سفارشات مرتب کی تھیں۔ پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے ایوان نے متفقہ طورپر گندم کی امدادی قیمت کی سفارشات منظور کر لیں۔
پنجاب اسمبلی نے قراردیا کہ حکومت گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے مقررکرےاور حکومت پنجاب دو ہفتوں میں عملدرآمدکی رپورٹ دے ،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ایوان کی کارروائی سے حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔