لاہور: (دنیا نیوز) چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، چکوال، لاوہ، کلر کہار، تلہ گنگ اور خوشاب کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، چکوال، تلہ گنگ، لاوہ، کلر کہار اور خوشاب میں تمام فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، ڈیمز ٹوٹ گئے، راستے منقطع ہیں، سکول گر گئے، لوگوں کے کاروبار ختم ہو گئے، ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔