بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا

Published On 12 November,2020 04:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی توقع ہے؂

کمپنی نے کنویں سے نکلنے والے خام تیل کی فروخت کے للئے اٹک ریفائنری سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی کا امکان ہے۔