کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے۔میاں نوازشریف آج سے ہمارے مخالف ہیں اور مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفی دیتا ہوں۔
کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ 2010میں(ن)لیگ کوجوائن کیا اس وقت نوازشریف کوبلوچستان میں کوئی نہیں جانتا، آکررلتا رہتا تھا، لیگی قائد نے تواپنے محسنوں کونہیں چھوڑا۔ جنرل جیلانی کونہیں چھوڑا، ضیاالحق کے بیٹے نے کہا نوازشریف سے جیسا بے وفا کوئی نہیں، جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ اچھائی کیا انہیں ڈسا، غوث علی شاہ سمیت بہت ساری مثالیں ہے، ہمیں بھی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تقریر، فوج کے اندر بغاوت کا بیج بویا جا رہا ہے:عبد القادر بلوچ
ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بے رخی شروع سے ہی ایسی تھی۔ مجھے لوگوں نے کہا تھا نوازشریف سے خیرکی توقع نہ رکھیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے خود اعتراف کیا ان کی توقعات سے زیادہ بلوچستان میں سیٹیں جیتی۔نثارنے فون کرکے کہا ڈاکٹرعبدالمالک کووزیراعلیٰ بنارہے ہیں، جس کے جواب میں کہا کہ فیصلہ بلوچستان کے لوگ نہیں مانیں گے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیے دن رات محنت کی، مجھے مسلم لیگ ن کا بلوچستان میں صدر بنایا گیا۔ اپنی پارٹی کو(ن)لیگ میں ضم کیا تھا، نوازشریف سے کہا تھا کہ آپ بے وفا ہے لوگوں کواستعمال کرکے چھوڑدیتے ہیں، اس وقت نوازشریف نے کہا ایسا نہیں ہوگا۔