لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کام صرف اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے، یوٹرن کی وجہ سے کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے عزت کے ساتھ میرٹ پر رہائی ملی۔ شدید گرمی میں کورٹ میں موجودگی تقویت کا باعث بنتی۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کوئی پرواہ نہیں ،بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے۔ پہلی بار پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی گیاتو نیب نیازی گٹھ جوڑ کہاجسے وقت نے ثابت کر دیا۔ بشیر میمن نے نیب نیازی گٹھ جوڑکی میری بات کی تصدیق کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر حکومت کا فوکس عوام و ملک ہوتی تو صورتحال یہ نہ ہوتی۔ اگر اسے درد ہوتا توویکسین لئے سارے وسائل بروئے کار لاتا۔ ڈینگی کے خاتمے کےلئے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ فجر کی نماز پڑھ کر گھروں، سڑکوں سے پانی نکالا اور سپرے کروایا۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا ان کے گھر سے قریب سے بھی نہیں گزرا۔ عمران خان کے یوٹرنز بہت ہیں اس لئے کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قیامت تک دوست رہے گا، چین کا تعلق عوام سے ہے کسی فرد کے مرہون منت نہیں۔ نوازشریف حکومت میں سی پیک کو چھوڑا وہیں کھڑا ہے۔ لیگی قائد نے سی پیک کی بنیادیں رکھنا شروع کیں۔