پشاور ہائیکورٹ: کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

Published On 22 December,2021 05:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا،کیپٹن صفدر کے خلاف عدالت کے باہر اداروں کے خلاف مبینہ بیان دینے پر مقدمی درج کیا گیا تھا

پشاور ہائیکورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی سماعت سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا،بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔

کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا تھا کہ تین سال پہلے یہاں عدالت اتا رہا،کسی نے انصاف دیکھنا ہے توخیبرپختونخوا کی عدالت آئے،خیبرپختونخوا کی عدالت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بغاوت کیس میں عدالت میں سرخرو ہوا باقی کیسز سے بھی بری ہوجاونگا مجھے انصاف ملے گا۔