سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے گرنے لگی

Published On 12 November,2020 05:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے گرنے کا عمل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر سونا 200 روپے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1872 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولنپڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت دو سو روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 95 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔