پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی، سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا

Published On 16 December,2020 03:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں کمی جبکہ سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 4 روپے 55 پیسے فی لٹر کم اور سیلز ٹیکس 44 پیسے بڑھا دیا گیا ہے، اطلاق رات بارہ بجے سے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر پٹرولیم لیوی کم کر کے 24 روپے 13 پیسے کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر کی کم کر کے 25 روپے 10 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس 44 پیسے بڑھا کر 15 روپے 07 پیسے ہو گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل بھی سیلز ٹیکس 44 پیسے بڑھا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل پر سیلز ٹیکس بڑھ کر 15 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوگیاہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر فریٹ مارجن ایک پیسے کمی کے بعد 74 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے، حکومت نے پٹرول پر فریٹ مارجن میں 6 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اب پٹرول پر فریٹ مارجن 3 روپے پچاس پیسے فی لٹر ہوگیاہے، لیوی اور سیلز ٹیکس میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت بڑھ کر 54 روپے 48 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 60 روپے 91 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔