اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے لیے 21 کروڑ 93 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔
وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی۔ ای سی سی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دیدی۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے میڈیکل آلات، مشینری اور ادویات کیلئے فنڈز ،فاٹا میں بے گھر افراد سے متعلق تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی۔