لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شفقت محمود نے لکھا کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں۔ حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کا تعلیم سے گہرا تعلق ہے، کسی صورت قبل از وقت تعلیمی ادارے کھول کر بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا۔
Given the current high rate of corona infections and sadly deaths, it was the right decision to close educational institutions. Students should rest assured that the moment things get better all institutions will open. I am greatly concerned about their education
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 15, 2020
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے جاں لیوا حملوں میں شدت آ چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے آج جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق بدھ کے روز 105 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صورتحال برقرا رہی تو سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔