لاہور: (دنیا نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے باؤلنگ ایکشن نہیں داڑھی کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر کیا گیا۔
شبیر احمد نے کہا کہ دو ہزار سات میں کرکٹ بورڈ کے بڑے آفیشل نے بلا کرکہا لبرل بورڈ بن رہا ہے کرکٹ کھیلنی ہے تو داڑھی صاف کر لو مگر صاف انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا کہ ، ایکشن کلیئر کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا۔ آسٹریلیا سے کھیلنے کی آفرہوئی مگر ڈیرل فوسٹر سے کہا ملک نہیں چھوڑ سکتا۔۔
یاد رہے کہ شبیر احمد نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز میں 51 وکٹیں حاصل کی انہوں نے 32 ایک روزہ میچز کے ساتھ ایک ٹی توئنٹی میچ بھی کھیلا۔