بھارتی جگہ بنانے میں ناکام: بابر، شان مسعود وزڈن 2020ء کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل

Published On 15 December,2020 04:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ اوپنر کو وزڈن نے 2020ء کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلی۔ کوئی بھارتی بیٹسمین اور باؤلر جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ شان مسعود نے اس عرصے میں 6 ٹیسٹ میچز میں 46.55 کی اوسط سے 419 رنز بنائے ، ان کا بہترین سکور انگلینڈ کے خلاف 156رنز رہا۔ بابراعظم نے اس مدت میں 6 میچوں میں 600 رنز بنائے۔

وزڈن 2020ء کی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے 11 دسمبر 2019ء سے اب تک کی پرفامنسز کو زیرغور لایا گیا تھا۔

وزڈن شان مسعود کے بارے میں لکھا کہ لگاتار 3 اننگز میں تین ٹیسٹ سنچریوں نے شان مسعود کو اس ٹیم میں جگہ بنانے میں مدد دی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو 5ویں نمبر پر بطور بلے باز منتخب کیا ہے کیونکہ انہوں نے اس مدت میں 6 میچوں میں 600 رنز بنائے۔

وزڈن کا بابراعظم کے بارے میں کہنا تھا کہ پاکستانی کپتان نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ایک خوش کن اور فاتحانہ آغاز تھی۔

وزڈن نے پاکستانی کپتان کے بارے میں بتایا کہ حالانکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں انہوں نے 48.75 کی اوسط سے رنز بنائے لیکن وہ پھر بھی مایوس ہونگے جو بتاتا ہے کہ انہوں نے اپنے لیے بیٹنگ کا میعار کتنا بلند کررکھا ہے۔

وزڈن کی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں میں ڈوم سییلی(انگلینڈ)، شان مسعود(پاکستان)،کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)،مارنس لبوشین(آسٹریلیا)، بابراعظم(پاکستان)، بین سٹوکس(انگلینڈ)،کوئنٹن ڈی کوک (جنوبی افریقا)، کائل جیمیسن (نیوزی لینڈ)، سٹورٹ براڈ (انگلینڈ)، ٹم ساؤتھی (نیوزی لینڈ) اور نیتھن لیون (آسٹریلیا) شامل ہیں۔