روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Published On 28 December,2020 04:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔