2020ء میں فی تولہ سونا کی قیمت 25600 روپے بڑھی

Published On 31 December,2020 05:17 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) 2020ء اپنے اختتام کو پہنچ گیا، اس ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں فی تولہ 25600 روپے کا اضافہ ہوا۔

عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت ایک سال میں 372 ڈالر بڑھی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 فیصد بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال میں سونے کی فی تولہ قیمت 25600 روپے یعنی 29 فیصد بڑھی ہے۔ ایک سال میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 21947 روپے اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چودہ امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1894 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

2020ء کے آخری کاروباری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 301 روپے اضافے سے 97737 روپے ہے ۔