عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا گیا، بجلی کے نرخوں‌میں‌ ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ اضافہ

Published On 11 January,2021 11:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا، بجلی ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ اضافہ اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔