اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 11پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی۔ فیصلے سے صارفین پر 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ جبکہ بجلی کی ریفرنس لاگت 2 روپے84 پیسےفی یونٹ تھی۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبرکےبلوں میں کی جائے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔