لاہور: (دنیا نیوز) ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا کے مطابق صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔
بجلی صارفین کے لئے بُری خبر، ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا ۔ نیپرا کے فیصلے کے بعد صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ممبر سندھ کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آ گیا، رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاور پلانٹ چلانے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے، اداروں کی ناقص کارکردگی کا ملبہ صارفین پر نہیں گرانا چاہیے۔