لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 84 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا جو جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، صارفین پر 12 ارب روپے بوجھ پڑے گا۔
بجلی صارفین کے لیے بری خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک کے صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین کو اضافی رقم آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ادا کرنا ہوگی۔
نیپرا حکام کے مطابق جولائی میں فرنس آئل اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، بہترین صلاحیت والے پلانٹس چلا کر 43 فیصد فرنس آئل کی بچت کی جا سکتی تھی۔ دوسری جانب این پی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کے 43 فیصد زیادہ استعمال کی بات غلط ہے، 19 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کی پیداوار کے وقت فرنس آئل والے پلانٹ میرٹ آرڈر پر آ جاتے ہیں۔