اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ قیمت میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین سے اضافی وصولی نومبرکے بل میں کی جائےگی۔ مذکورہ فیصلے سے صارفین پر 5 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔